کراچی میں منوڑہ کے سمندر میں پکنک کےلئے جانے والے ایک ہی خاندان کی 2 خواتین سمیت 4 افراد دوب گئے، ڈوبنے والوں میں 3 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
دستگیرکے رہائشی 6 افراد پک منانے کے لئے منوڑا پہنچے تھے تاہم سمندر میں نہانے کے دوران دو بہنیں، بھائی اور بہنوئی ڈوب گئے۔
جاں بحق ہونے والے بہن بھائیوں کی شناخت حافظہ امام، صبا امام اور معاز امام کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ بہنوئی مصطفیٰ آفتاب تاحال لاپتہ ہے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات ہونے کے باعث ڈوبنے والے مصطفیٰ آفتاب کی تلاش کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشن کل صبح سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔