اسلام آباد پولیس نے خیبر پختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں موجود 6 اہلکاروں کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار بلوائیوں کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں شامل تھے، گرفتار اہلکار آنسو گیس، غلیلوں، پتھروں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کر رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کے پی پولیس کے دیگر 5 اہلکاروں کو اٹک کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے 2 کا تعلق سی ٹی ڈی اور 3 کے پی پولیس کے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو پولیس گاڑیوں میں بھاگتے ہوئے پکڑا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان 5 کے پی پولیس اہلکاروں سے بھی آنسو گیس شیل، بنٹے اور پتھر برآمد ہوئے ہیں۔