• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کی سطح پر فٹنس ٹیسٹ شروع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ کی سطح پر فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے ہیں۔

لاہور میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کےلیے چار ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور پی سی بی چیئرمین کی ہدایت پر علاقائی سطح پر مزید ٹیسٹ متعارف کروائے جائیں گے۔

فٹنس ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑی ہی فٹنس کیمپ میں شرکت کرسکیں گے، کیمپ میں کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ دی جائے گی۔

45 دنوں میں ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ فٹنس اولین ترجیح ہے، ہر سطح پر فٹنس ٹرائلز ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید