• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف, انعام الحق کی برتری

دسویں چیف آف نیول اسٹاف امیچرز نیٹ شیلڈ گولف میں راولپنڈی گولف کلب کے انعام الحق ملک نے برتری حاصل کر لی۔

چیف آف نیول اسٹاف ایمیچر نیٹ شیلڈ گولف لاہور کے رایا گولف کلب میں جاری ہے، دوسرے راؤنڈ میں بھی پاکستان کے ٹاپ امیچرز گالفرز کے درمیان سخت مقابلہ جاری رہا۔

دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر راولپنڈی گولف کلب کے انعام الحق ملک نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیٹ اسکور 139 کے ساتھ برتری حاصل کر لی۔

پہلے راؤنڈ کے لیڈر احمد نواز ٹوانہ دوسرے راؤنڈ میں اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور وہ اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ایمیچرز میں رائل پام گولف کلب کے رفاقت حسین کا دوسرا نمبر ہے ان کا نیٹ اسکور 141 ہے جبکہ تیسرے نمبر پر جمخانہ گولف کلب کے سمیر افتخار ہیں، جن کا نیٹ اسکور 143 ہے۔

سینئر ایمیچرز کے بھی مقابلے رایا گولف کلب میں جاری ہیں، جن میں رایا گولف کلب کے اظفر حسین نیٹ اسکور 69 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، دوسرا نمبر سردار مراد جبکہ تیسرا نمبر عمیر بٹ کا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید