• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ، ایشین چیمپئن سری لنکا کو لگاتار دوسری شکست

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں ایشین چیمپئن سری لنکا کو آسٹریلین ٹیم نے بھی شکست سے دوچار کردیا ہے۔

ایونٹ میں افتتاحی روز پہلے گروپ میچ میں سری لنکا ویمنز ٹیم کو پاکستان سے 31 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا آج آسٹریلیا نے اسے 6 وکٹ سے مات دی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 93 رنز بنائے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے اس میچ میں سری لنکا کی طرف سے نیلاکشیکا سلوا 29 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ ہرشیتھا سمارا وکرما 23 اور انوشکا سنجیوانی نے16رنز بنائے۔

دوسری طرف آسٹریلوی ویمنز کی میگن شاٹ 3، سوفی مولینکس نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے 94 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 15ویں اوورز میں حاصل کرلیا، بیتھ مونی نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔

ایلیسا پیری نے 17 اور ایشلیگ گارڈنر نے 12 رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی سوگندیکا کماری، آینو کارانا ویرا، اودشکاپرا بودھانی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ایشین چیمپئن سری لنکا کےلیے لگاتار دو شکستوں کے بعد گروپ اے سے اگلے مرحلے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگیا ہے، اسے اگلے مرحلے کےلیے اپنے اگلے دونوں میچز جیتنا ہوں گے، جو بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید