• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کی مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسعود پزشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ امید ہے مسعود پزشکیان کی قیادت میں پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ہم خطے کے امن، خوشحالی کیلئے مل کر کام کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید