گورنر خیبر پختو نخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کو اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں جان شیر خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوان اپنی جیب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
اس دوران جان شیر خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ اسکواش کے کھلاڑیوں کی سرپرستی کےلیے حکومتی سطح پر اقدامات کی ضرورت ہے۔