• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی آبادی کو غربت سے نکالنے کیلئے زرعی شعبے کو جدید بنانا ہوگا، مراد علی شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کا زرعی شعبہ 70 فیصد آبادی کو روزگار مہیا کرتا ہے، صوبے کی دیہی آبادی کو غربت سے نکالنے کے لیے زرعی شعبے کو جدید بنانا ہوگا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی زیرِ صدارت مختلف محکموں کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2022ء میں سیلاب نے صوبے کی زراعت کو نقصان پہنچایا، 4، 4 لاکھ ایکڑز اراضی متاثر ہوئی جس کی بحالی کے لیے اقدامات کیے گئے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں کے باعث پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے، سندھ میں خریف سیزن میں مئی سے جولائی تک مختلف فصلیں اگائی جاتی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ماڈرن فارمنگ کی طرف جانا ہوگا جس کے لیے محکمہ زراعت کام کرے، سندھ میں چاول کی فی ایکڑ پیداوار 30 من ہے، پڑوسی ممالک میں 40 من ہے، ایک تو موسمی تبدیلیوں کا مسئلہ ہے دوسرا پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمۂ زراعت نئی فصلوں کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرے، محکمۂ زراعت اپنی ریسرچ ونگ کو بھی متحرک کرے، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کو تحقیق کے شعبے میں مزید بہتر کام کرنا ہو گا۔

مراد علی شاہ نے جانوروں کے 3 اسپتالوں کے لیے محکمۂ لائیو اسٹاک سے تفصیلات مانگتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد اور خیرپور میں بھی جانوروں کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید