پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد احتجاج میں شامل ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے سیکریٹری ریلیف کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور گاڑیوں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اور گاڑیوں کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسلام آباد جلسے کے لیے خیبر پختونخوا کی ریسکیو 1122 کی گاڑیوں پر سفید اسٹیکر لگائے گئے تھے۔