رات گئے لاہور شہر کے تمام داخلی اور خارجی پوائنٹس ٹریفک کے لئے کھول دیے گئے۔
سی ٹی او کے مطابق لاہور مشرقی بائی پاس بھی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔
بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ، سگیاں سمیت تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
علاوہ ازیں موٹر وے ایم 2 کو بھی شیخوپورہ تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
لاہور میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لاہور میں رینجرز کو طلب کیا گیا، طلبی کا مقصد صوبائی دارالحکومت میں امن و امان قائم رکھنا ہے۔
ذرائع کے مطابق جی پی او چوک کے باہر اور کئی دیگر پوائنٹس پر رینجرز موجود ہے۔