• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شیر شاہ میں رات گئے پولیس مقابلے سے متعلق تفصیلات جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں رات گئے پولیس مقابلے سے متعلق سی ٹی ڈی نے تفصیلات جاری کر دیں۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رات گئے پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں کی شناخت حافظ قاسم رشید اور عثمان قریشی سے ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے 2 ساتھیوں نعیم اور حمزہ کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا، تفتیش کے دوران دہشت گرد حافظ قاسم اور عثمان کے ٹھکانے کا علم ہوا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد حافظ قاسم اور عثمان ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث تھے، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی منصوبہ بند کئی ماہ قبل جیل میں کی گئی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، ملزمان سے ٹارگٹ کلنگ کی فہرست و دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم کالعدم لشکر جھنگوی کراچی کا امیر تھا، مارے گئے دہشت گردوں کی ضلع سینٹرل کے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گرد سید احمد حسن اور دیگر نے سہولت کاری کی

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم رشید 12 سال بعد جیل سے رہا ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید