• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان، کس کو کتنے کروڑ ملیں گے؟

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم کے لیے انڈین بورڈ کی جانب سے انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا۔

بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے فاتح ٹیم کے لیے 125 کروڑ بھارتی روپے کا اعلان کیا تھا۔

کس کو کتنے کروڑ روپے ملیں گے تفصیلات سامنے آ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انعامی رقم 42 اراکین میں تقسیم کی جائے گی، بھارتی اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں سمیت سپورٹ اسٹاف، ریزروز اور دیگر 42 افراد شامل تھے۔

انعامی رقم میں سے ہر کسی کو اس کے رول کے مطابق حصہ دیا جائے گا، 15 رکنی اسکواڈ کو یکساں طور پر 5، 5 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو بھی 5 کروڑ روپے ملیں گے جبکہ سپورٹ اسٹاف کے اراکین کو ڈھائی ڈھائی کروڑ روپے دیے جائیں گے اور سلیکشن کمیٹی کے اراکین کو ایک ایک کروڑ روپے ملیں گے۔

تین فزیو تھراپسٹ، تین تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹس، دو مساجر اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کو دو دو کروڑ روپے ملیں گے جبکہ 4 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی ایک ایک کروڑ روپے مل رہے ہیں۔

انعامی رقم کی تقسیم کے حوالے سے تمام کرکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید