• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’تارے زمین پر‘ کے ایشان کے آڈیشن کی ویڈیو وائرل



بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک تارے زمین پر کے مرکزی کردار ایشان کے آڈیشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

یہ کردار درشیل سفارے نے نبھایا تھا جسے خوب پذیرائی ملی، اسکا ثبوت فلم کو ملنے والے تین نیشنل ایوارڈز اور مختلف ایوارڈ کیٹیگریز میں نامزدگیاں ہیں۔ 

فلم میں ایشان کا کردار نبھانے لیے چائلڈ آرٹسٹس کی کاسٹنگ کےلیے ہوئے آڈیشن سے متعلق درشیل سفارے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

اس ویڈیو کو عامر خان پروڈکشنز کے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا۔ جس میں درشیل کو چہرے کے مختلف تاثرات بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ درشیل کے چہرے کے پاس کیمرہ رکھا گیا وہ اسکول یونیفارم میں موجود ہے، اسے ٹیچر پکارتا ہے تو وہ فوراً اپنی کتاب کھولتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ 

درشیل کے آڈیشن کے بعد اسی ویڈیو میں فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا بھی کلپ موجود ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ جب میں نے درشیل کا ٹیسٹ دیکھا جہاں اسکا پہلا شاٹ آیا اور اس نے ڈائیلاگ بھی نہیں بولنا تھا، لیکن اسکا چہرہ اور اسکی آنکھیں دیکھ کر میں نے کہا "یہ بچہ ہے، یہ ہے ایشان"۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید