• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنانیر اور احد رضا میر کو لے کر مداحوں کے تبصرے، پاری گرل کو شادی نہ کرنے کا مشورہ

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

مداحوں نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کے بعد دنانیر مبین اور احد رضا میر کی شادی کو لے کر تبصرے کرنا شروع کردیے لیکن زیادہ تر مداحوں نے دنانیر کو احد سے شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار احد رضا میر اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

 حالیہ دنوں دونوں کی امریکا میں ایک قریبی فیملی ویڈنگ میں ایک ساتھ موجودگی اور اس سے قبل تھائی لینڈ میں بھی ایک ساتھ دیکھے جانے کی خبروں نے مداحوں کے دلوں میں شادی سے متعلق قیاس آرائیاں پیدا کر دی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دنانیر مبین احد رضا میر کے خاندان کے ساتھ ایک فیملی فنکشن میں نظر آئیں، جس سے یہ سوال اٹھا کہ آیا یہ دونوں واقعی ایک دوسرے کے قریب آ چکے ہیں یا یہ محض ایک سادہ دعوت میں شمولیت تھی۔

تاہم جہاں کچھ صارفین نے ان تصاویر کو معصوم قرار دیا، وہیں بہت سے مداحوں نے دنانیر کو خبردار کیا کہ وہ احد سے شادی نہ کریں۔

سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے کو ملا اور کچھ صارفین نے تو احد رضا میر کا موازنہ رنبیر کپور سے کر ڈالا، جو اپنے ماضی کے تعلقات اور بریک اپس کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ اتنی جلدی ان کی فیملی میں فٹ ہونے کی کوشش؟ یہ شادی ہے یا کوئی پارٹی؟ صرف پارٹی کرو، شادی بالکل مت کرو، خاص طور پر احد سے تو بالکل نہیں۔

ایک اور صارف نے کہا کہ پہلے شکار سجل تھی، اب دنانیر کی باری ہے۔

کسی نے لکھا کہ احد تو ہر ایوارڈ کی تقریب پر نئی گرل فرینڈ کے ساتھ نظر آتا ہے اور اس کی والدہ ہر فیصلے میں اس کا ساتھ دیتی ہیں۔

یاد رہے کہ احد رضا میر ماضی میں اداکارہ سجل علی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور یہ رشتہ جلد اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

سوشل میڈیا پر کئی افراد کا ماننا تھا کہ احد نے سجل کی شہرت کا فائدہ اٹھایا، بعدازاں رمشا خان کے ساتھ ان کی قربتوں نے بھی خبروں میں جگہ بنائی۔

اگرچہ احد اور دنانیر کی شادی یا کسی رشتے کی باضابطہ طور پر اب تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید