• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی جان شیر سمیت دیگر کھلاڑیوں سے ملاقاتیں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے گورنر ہاؤس پشاور میں مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹو نے سابق ورلڈ اسکواش چیمپئن جان شیر خان، تائی کوانڈو کی گولڈ میڈلسٹ میمونہ نصیر بلوچ اور پاکیزہ، والی بال ٹیم کے کپتان مراد جہاں، کھلاڑیوں ولید خان اور مصور سے ملاقاتیں کیں۔

چیئرمین پی پی پی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ماؤ تائی چیمپئن خان سعید آفریدی، پاکستان کی پہلی خاتون اسپرنٹر تمیم خان، جوڈو کے ورلڈ چیمپئن عزیز الحق اور کوہ پیما ثمر خان سے بھی ملاقاتیں کیں۔

کھلاڑیوں سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں تائی کوانڈو میں 1 ڈین تک پہنچا ہوں، آپ 2 ڈین ہیں، مجھے آپ کو اپنا کوچ بنانا ہوگا۔

اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیں۔

قومی خبریں سے مزید