لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیٹرول پمپ اسٹور کے سیلزمین پر 3 لڑکیوں کے تشدد کی وڈیو وائرل ہوگئی۔
لڑکیوں نے ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کراکر 2 سیلزمینوں کو گرفتار کرایا۔
عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کرکے سیلزمینوں کو رہا کردیا۔
مدعیہ کا مؤقف ہے کہ پولیس نے ہراساں کرنے کی غلط دفعات لگائیں، جس پر مقدمہ خارج ہوا۔