اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) مخلص اور محب وطن لوگوں کو اکٹھا ہو کر وطن عزیز کی بہتری کا بیڑہ اٹھا نا ہو گا،صدر پرویز مشرف کے دور اقتدار میں غریب خوش حال تھا۔ملک میں غریب کیساتھ سوتیلی ماں والا سلوک ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہارآل پاکستان مسلم لیگ (جناح) کے چیئرمین نواب محمد علی فیصل خان سدوزئی نے ڈی جی خان سے اسلام آباد تک مہنگائی کیخلاف پیدل مارچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ آزاد ہونےوالا بھارت اور بعد میں آزاد ہونے والا چین ترقی کی منازل عبور کرکے معاشی طاقت بن چکے ہیں۔