• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پرویز خٹک کے گواہی دینے پر بہت افسوس ہوا: علی محمد خان

علی محمد خان—فائل فوٹو
علی محمد خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ آج پرویز خٹک گواہی دینے آئے، اس پر بہت افسوس ہوا۔

راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرویز خٹک کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عزت دی اور خیبر پختون خوا کا وزیرِ اعلیٰ بنایا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم خٹک صاحب کے ساتھ تب تک تھے جب تک وہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ تھے۔

علی محمد خان نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے وکلاء کو ہدایات کی ہیں کہ کارکنان کے کیسز میں حاضری یقینی بنائیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے ہمیں انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکساتن اور 13 ججز کے سامنے ہے کہ پی ٹی آئی کو مجبور کیا گیا کہ وہ سنی اتحاد کونسل میں جائے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو مجبور کیا گیا کہ وہ آزاد الیکشن لڑے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی توڑ دی گئی، لیڈر کو گرفتار کیا گیا پھر بھی 178 سیٹیں جیتے، مریم نواز، شہباز شریف، نواز شریف، خواجہ آصف یہ سب اپنی سیٹیں ہارگئے ۔

علی محمد خان نے اس موقع پر مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے کارکنان کو رہا کیا جائے اور خواتین کی سیٹیں واپس کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید