• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تصدیق نہیں کرسکتا علی رضا پر حملہ کس نے کیا، ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ

مقتول ڈی ایس پی علی رضا
مقتول ڈی ایس پی علی رضا

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ تصدیق نہیں کرسکتا کہ ڈی ایس پی علی رضا پر حملہ کس نے کیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران آصف اعجاز شیخ نے ڈی ایس پی علی رضا قتل کیس پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ڈی سی پی علی رضا کے پاس سیکیورٹی تھی، یہ اور بات ہے کہ وہ سیکیورٹی نہیں رکھتے تھے۔

ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے مزید کہا کہ علی رضا قتل کیس میں پیشرفت ضرور ہوئی ہے لیکن فی الحال ڈسکلوز نہیں کرسکتے ہیں۔ تفتیش جاری ہے، تصدیق نہیں کر سکتے ہیں کہ حملہ کس نے کیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے یہ بھی کہا کہ عموماً ایسے کیس میں کالعدم ٹی ٹی پی ملوث پائی جاتی ہے، کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کا 90 فیصد امکان ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید