• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ‘29سڑکوں کی تعمیر کا جلد آغاز کردیا جائیگا

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن  محمدآصف نے کہا ہے کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے فیز تھری کے تحت گوجر انوالہ ڈویژن کی 29 سڑکوں کی تعمیر کا جلد آغاز کر دیا جائے گا جس کے حکومت پنجاب نے 3  ارب 23 کروڑ30 لاکھ روپے مختص کر دیئے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے 6 کمپنیو کو ٹھیکے سونپ دیئے گئے ہیں اور انہیں 6ماہ کے اندر تمام منصوبے مکمل کرنے کاہدف دے دیا گیا ہے ،گوجرانوالہ ضلع کی 7 سکیموں پر71 کروڑ 70 لاکھ‘ گجرات کی 8 سکیموں پر 64 کروڑ10 لاکھ‘ حافظ آباد کی 2 سڑکوں پر 28 کروڑ90 لاکھ روپے خرچ ہو ں گے اسی طرح نارووال کی 3 سڑکوں کی تعمیر پر 51 کروڑ90 لاکھ ‘ سیالکوٹ کی 5 سڑکوں پر 66 کروڑ 80 لاکھ اور منڈی بہاؤالدین کی 5 سکیموں پر 39 کروڑ 90 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے فنڈز کی پہلی قسط یکم جولائی کو جاری ہونے کا امکان ہے ،ایس ای پروانشل ہائی وے عثمان میر نے بتایا کے کنسٹرکشن کمپنیوں کو تعمیراتی کام 6ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ہدف دیاگیا ہے۔  
تازہ ترین