• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ چیمبر نے انتخابات 17-2016 کے شیڈول کا اعلان

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ چیمبر نے انتخابات 2016-17کے شیڈول کا اعلان کردیا۔  شیڈول کل نوٹس بورڈ پر آویزاں ہوگا۔ 18جولائی کو مختلف فرموں کے مالکان نمائندوں کی تبدیلی کر سکتے ہیں۔ 22جولائی کو ووٹرز کی لسٹ جاری کرینگے۔  30اگست کو ہی کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی فہرست جاری ہو جائے گی ،21ستمبر کو کارپوریٹ کلاس اور 22ستمبر کو ایسوسی ایٹ کلاس کے الیکشن ہونگے۔ ریزرو سیٹ خاتون کیلئے 23ستمبرکوکاغذات جمع ہونگے اوراسی روز الیکشن بھی ہوگا۔ چیمبرعہدیداران کے لئے ایگزیکٹو ممبر 26ستمبر کو کاغذات جمع کروا سکیں گے جبکہ 27کو سکروٹنی ہوگی اور عہدیداران کا الیکشن 28ستمبر کو ہوگا۔ 30ستمبر کو سالانہ اجلاس ہوگا۔ 
تازہ ترین