• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا


امریکی مسافر طیارہ پائلٹ کے بروقت فیصلے کی وجہ سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ایئر پورٹ کے رن وے سے ٹیک آف کرنے ہی والا تھا کہ اس کے کچھ ٹائرز پھٹ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے کچھ پہیوں میں آگ لگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کو ٹیک آف نہیں کیا اور اس کی رفتار کم کر کے اسے رن وے پر ہی روک لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فلائٹ ایریزونا کے لیے شیڈول تھی۔ طیارہ رن وے پر رُکنے کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیمیں وہاں پہنچ گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے میں 174 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے جن میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ طیارے کو مرمت کے لیے ٹرمینل منتقل کردیا گیا جبکہ مسافروں کے لیے متبادل فلائٹ کا بندوبست کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید