روس نے یوکرین کے شہر سومی میں ڈرون حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 2 یوکرینی شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے۔
شہر میں متعین یوکرینی پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے کے قریب روس سے فائر کیے گئے 3 ڈرون حملوں میں 12 منزلہ عمارت، 5 گھروں، 3 گاڑیوں اور اسٹور کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
اس حوالے سے سومی کے گورنر نے کہا کہ روس نے حملے میں گنجان آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گورنر وولودیمیر آرتیوخ نے بتایا کہ روسی افواج نے شہر کے گنجان آباد علاقے میں حملے کیلئے ڈرونز میں بارودی ٹکڑوں کا استعمال کیا۔