اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی شہری لاپتا ہوگیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا شہری جمعرات سے لاپتا ہے، اسرائیلی شہری کی گمشدگی دہشتگرد واقعہ ہے، تحقیقات جاری ہیں۔
وزیراعظم دفتر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہری کے پاس یورپی ملک مالدووا کی شہریت موجود ہے، لاپتا اسرائیلی شہری آرتھو ڈوکس یہودی تنظیم کا مندوب تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خبر پر فی الحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔