پشاور ائیر پورٹ پر سعودی ایئرلائن کے طیارے میں آتشزدگی کے باعث فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئر لائنز کو نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹم کے مطابق پشاور ایئر پورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے جمعہ کی صبح ساڑھے 10بجے تک بند رہے گا اور پشاور آنے والی تمام پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ پر اتارا جائے گا۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان کے مطابق متاثرہ جہاز تاحال رن وے پر ہی موجود ہے جس کی وجہ سے پروازوں کے لیے رن وے دستیاب نہیں ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ائیر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ نے طیارہ حادثے کا نوٹس لے لیا، تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کرے گی۔
یاد رہے کہ سعودی ائیر لائن کے طیارے میں پشاور ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد ٹائروں میں آگ لگ گئی تھی۔