• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ججز متفق ہیں الیکشن کمیشن نے بلے کےحوالے سے فیصلے کی غلط تشریح کی، لطیف کھوسہ


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ تمام جج متفق ہیں کہ الیکشن کمیشن نے بلے کےحوالے سے چیف جسٹس کے فیصلے کی غلط تشریح کی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس بات پر سپریم کورٹ کے 13 ججز بشمول چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ متفق ہیں کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے کے حوالے سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کی غلط تشریح کی اور تحریک انصاف کے اراکین کو آزاد پھینک دیا تھا۔

پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہوش کے ناخن لیں اگر استحکام نہ آیا تو حالات و معاملات ایسی بند گلی میں جا سکتے ہیں کہ کسی سیاسی جماعت کے پاس موقع نہ رہے کہ مزید سیاست کر سکے۔

قومی خبریں سے مزید