سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری مستعفی ہوجائیں۔
انہوں نے کہا کہ آج عمران خان کی جیت ہے اور آج کا دن عمران خان کے نام ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دے دیا ہے۔