سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےفیصلے نے آئین کی پاسداری کی توثیق کی ہے، مضبوط جمہوریت کی بنیاد آزاد عدلیہ،جمہوری پارلیمنٹ،قابل انتظامیہ پرقائم ہوتی ہے۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے آج سپریم کورٹ کے مضصوص نشستوں کے فیصلے پر اپنے ردّعمل کا اظہار کیا۔
انہوں نے ساتھ پیغام دیا کہ جمہوری اصولوں کےحقیقی نفاذ کیلئے تمام سیاسی جماعتیں بامقصد بات چیت کریں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کو ریلیف کیلئے کام کریں اور قومی مفاد میں نظم و ضبط بحال کریں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اس فتح کوسیاسی مکالمے کےآغاز سےمنائیں، پی ٹی آئی قیادت استحکام کا مضبوط ستون بنے۔