مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے نئے کرشنگ سیزن تک چینی کی برآمدگی کو مؤخر کر دیا۔
ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چینی برآمدگی کے احکامات جاری کیے ہیں، چینی کی قیمت میں اضافے پر کے پی حکومت شراکت دار نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ملک میں گندم درآمد کی اجازت دے کر کسانوں کا معاشی قتل کیا۔
مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ برآمدگی کی اجازت دے کر گندم آٹے کے نرخ بڑھائے پھر پابندی لگا دی۔