محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی میں نگلیریا سے ایک اور شخص انتقال کرگیا۔
انہوں نے بتایا کہ نگلیریا سے انتقال کرنے والا مذکورہ شخص بھینس کالونی کا رہائشی تھا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ بھینس کالونی کے علاقے کی واٹر کلورینیشن چیک کرنے کے لیے نمونے لے لیے ہیں۔
جناح اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں نگلیریا سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کو تیز بخار اور سردرد کی علامات پر اسپتال لایا گیا تھا۔ متاثرہ شخص آئی سی یو میں زیر علاج تھا، گزشتہ روز انتقال کرگیا۔