• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنم جاوید کو رہا کرنے کیلئے روبکار جاری

 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گوجرانوالہ کی اینٹی ٹیررازم کورٹ (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو رہا کرنے کے لیے روبکار جاری کر دیے۔

عدالت نے روبکار سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل گوجرانوالا کے نام جاری کیے۔

عدالتی روبکار میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کی گوجرنوالہ کے مقدمے میں گرفتاری کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 14 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔  

قومی خبریں سے مزید