بہاولپور میں بارش کے بعد زیر تعمیر فلائی اوور کے گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب کر 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، واقعہ کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔
بہاولپور میں بارش کے بعد مختلف مقامات پر پانی جمع ہوجانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو کے مطابق احمدپور شرقیہ میں گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوگیا، 9سالہ بچہ پیر پھسل جانے سے گڑھے میں گرا، ریسکیو ٹیم نے ایک گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی۔
گڑھا احمد سبحان ریلوے پھاٹک کیلئے بنائے جانے والے فلائی اوور کے لیے کھودا گیا تھا، واقعے کے خلاف علاقہ مکین نے احتجاج بھی کیا۔