• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

کراچی میں شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا امکان نہیں، شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے۔

شہرِ قائد میں آئندہ دو سے تین روز کے دوران درجۂ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے، اسی دوران درجۂ حرارت37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 یا 19 جولائی کو مون سون کا ایک اور اسپیل کراچی سمیت سندھ پر اثر انداز ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید