کوئٹہ میں ریڈ زون کے اطراف میں پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے پر مظاہرہن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق سب انسپکٹر کی مدعیت میں مقدمہ ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق کوئٹہ کے ریڈ زون کے اطراف میں مشتعل مظاہرین نے 7 سرکاری گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔
پولیس کے مطابق ریلی کے لیے اجازت نہیں تھی، مشتعل مظاہرین نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔
مبینہ طور پر لاپتہ ظہیر احمد کی بازیابی کےلیے 11 جولائی کو اہل خانہ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ریلی نکالی تھی۔