سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے سے متعلق سیکرٹ سروس کا بیان سامنے آگیا۔
سیکرٹ سروس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اضافی سیکیورٹی نہ دینے کے ٹرمپ ٹیم کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنسلوانیا انتخابی مہم میں ٹرمپ کو اضافی سیکیورٹی نہ دینے کی اطلاعات بالکل غلط ہیں۔
ترجمان سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کے بڑھتے سفر کے ساتھ حفاظتی انتظامات، ٹیکنالوجی، صلاحیتوں کو شامل کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقدہ ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے جب ان پر فائرنگ ہوئی، گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔
انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کرنے والا حملہ آور مارا گیا جبکہ ایک دوسرا شخص بھی ہلاک ہوا ہے۔