مشرق وسطیٰ سے امریکی شہریوں کا انخلا امریکا کے لیے نیا چیلنج بن گیا، خطے میں 2 لاکھ سے زائد امریکی موجود ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق 18 ہزار شہری مشرق وسطیٰ سے امریکا واپس پہنچ چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق عرب امارات میں 50 ہزار، قطر میں 15 ہزار، کویت میں 30 ہزار اور سعودی عرب میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں۔
امریکا نے ان ملکوں میں مقیم اپنے شہریوں کو نکلنے کی ہدایت کی ہے لیکن فلائٹس دستیاب نہیں۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں پھنسے 30 ہزار سے زائد افراد کے انخلا کی تیاری کرلی گئی۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ دبئی، ابوظبی، شارجہ، فجیرہ اور راس الخیمہ ایئر پورٹس سے روانگی ہوگی، 30 ہزار مسافروں کے سفری کاغذات اور کلیئرنس مختلف ایئر پورٹس پر مکمل، عرب امارات میں محدود پروازیں بحال ہوگئیں۔