بہاولپور میں شہری کے اغواء کے الزام میں 5 اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیس سرچ آپریشن کے دوران اغواء کار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو جیو فینسنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شکار پور کے حلقہ پی ایس 9 میں انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال حج کرنے والے حجاج کو ساڑھے تین ارب روپے واپس کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 3 رکنی بینچ کے سامنے 16 کیسز لگے ہوئے تھے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ادارے کی جانب سے سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں 1.10 ٹریلین روپے (11.02 کھرب روپے ) کی ریکوری قومی خزانے کی آمدنی میں بے مثال اضافہ ہے، حالیہ ریکوری پچھلی سہ ماہی کے مقابلے میں 242 فیصد زائد ہے۔
اسلام آباد پولیس کے ایس پی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، ضابطے کی کارروائی کے لیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات کو ہر طرح کی سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل رولز میں قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق ختم کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔
راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا بعد میں ختم کر دیا۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے۔
26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب سے بڑی مشکل یہ ہے آرٹیکل191اے کے دائرہ اختیار میں بیٹھ کر اسے کیسے نظر انداز کردیں؟ ، آرٹیکل 191 جائز شق ہے تب ہی آئین کا حصہ ہے۔
مونس علوی نے کہا ہے کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور کمی کی ہے۔
چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کا سرکاری دورہ کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے وزیر خارجہ راڈوسلاو سِکورسکی کا استقبال کر کے مسرت ہوئی، یہ راڈوسلاو سِکورسکی کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے