• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا کا اسپینش کھلاڑی لامین یمال کو اردو میں خراج تحسین

لامین یمال ٹرافی کے ہمراہ پوز دے رہے ہیں - فوٹو بشکریہ فیفا/فیس بک
لامین یمال ٹرافی کے ہمراہ پوز دے رہے ہیں - فوٹو بشکریہ فیفا/فیس بک

اردو زبان خطے سے نکل کر بین الاقوامی پہچان بنانے لگی، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اسپین کے کھلاڑی لامین یمال کو اردو زبان میں خراج تحسین پیش کیا۔ 

انگلینڈ کو شکست دے کر اسپین چوتھی مرتبہ فٹبال کا یورپین چیمپئن بن گیا۔ جرمنی میں میں کھیلے گئے یوئیفا یورو کپ 2024 کے فائنل میں اسپین نے 1-2 سے کامیابی حاصل کی۔ 

فائنل میں پہنچنے سے قبل اسپین کو فرانس جیسی مضبوط ٹیم کا چیلنج درپیش تھا جو اس نے 1-2 کی فتح کے ساتھ نمٹایا۔ 

سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف اسپین کی جانب سے پہلا گول کرنے والے کھلاڑی لامین یمال تھے جنہیں اس گول کے بعد نہ صرف خوب پذیرائی ملی بلکہ انکے بارے میں یہ کہا جانے لگا کہ مستقبل کے سپر اسٹار ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یورو کپ جیتنے کے بعد فیفا نے لامین یمال کی ٹرافی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی، لیکن یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ فیفا نے تصویر کے ساتھ عنوان لکھتے ہوئے ہسپانوی کھلاڑی کو انگریزی میں نہیں بلکہ اردو زبان میں خراج تحسین پیش کیا۔ 

فیفا نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل فیفا ورلڈکپ پر لامین یمال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا "کمال ہے، یمال ہے۔"

واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں جب فیفا نے کسی کھلاڑی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے اردو زبان میں پیغام جاری کیا ہو۔ 

اس سے قبل فٹبال کی عالمی تنظیم نے اس کھیل کی تاریخ کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک میسی کےلیے بھی اردو زبان میں تعریفی کلمات کچھ یوں کہے تھے "میسی کا جادو!"۔

یہی نہیں بلکہ فیفا نے اس پوسٹ میں میسی کی مختلف کلپس پر مشتمل ویڈیو میں بطور بیک گراؤنڈ میوزک پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا مشہور گیت "آ" استعمال کیا تھا۔



کھیلوں کی خبریں سے مزید