• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارلوس الکاریز نے نوواک جوکووچ کو ہرا کر ومبلڈن چیمپئن شپ جیت لی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسپین کے کارلوس الکاریز نے سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر ومبلنڈن چیمپئن شپ کا فائنل جیت لیا۔

وملبڈن چیمپئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل سیکنڈ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ اور دفاعی چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز کے درمیان کھیلا گیا۔

ابتدائی دو سیٹس میں 7 مرتبہ کے سابق چیمپئن نوواک جوکوچ کو کارلوس الکاریز نے مکمل آؤٹ کلاس کردیا۔ الکاریز نے پہلا اور دوسرا سیٹ 2-6، 2-6 سے جیت کر فائنل میں برتری حاصل کرلی۔

تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے کچھ مزاحمت دکھائی، پانچ چار کے خسارے سے کم بیک کیا اور سیٹ برابر کرلیا لیکن ٹائی بریکر پر الکاریز نے سات ۔ چار سے تیسرا سیٹ بھی اپنے نام کیا۔

یوں اسپین کے پلیئر نے یہ میچ 2-6، 2-6 اور 6-7 کے اسکور سے جیت کر مسلسل دوسری مرتبہ وملبڈن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کارلوس الکاریز کو ٹرافی دے رہی ہیں - فوٹو: سوشل میڈیا
برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کارلوس الکاریز کو ٹرافی دے رہی ہیں - فوٹو: سوشل میڈیا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کارلوس الکاریز کو ومبلڈن چیمپئن شپ کی ٹرافی پیش کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید