• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ خان اور عبداللّٰہ نواز نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

حمزہ خان اور عبداللّٰہ نواز نے ورلڈ جونیئر اسکواش کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
حمزہ خان اور عبداللّٰہ نواز نے ورلڈ جونیئر اسکواش کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے حمزہ خان اور عبداللّٰہ نواز نے امریکا میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

پری کوارٹر فائنل میں دونوں پلیئرز نے مصر کے کھلاڑیوں کو شکست دی۔

ہیوسٹن میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان کے حمزہ خان کا مقابلہ مصر کے مروان عسل سے تھا۔ 48 منٹ جاری رہنے والے اس میچ میں حمزہ خان نے تین۔ایک سے فتح حاصل کی۔

مروان کیخلاف حمزہ کی جیت کا اسکور 6-11، 8-11 ، 10-12 اور7-11 رہا۔

پاکستان کے عبداللّٰہ نواز نے بھی اپنا پری کوارٹر فائنل میچ جیت لیا۔ عبداللّٰہ نے مصر کے عمر اعظم کیخلاف پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے تین۔ ایک سے کامیابی حاصل کی۔

عمر اعظم کیخلاف عبداللّٰہ کی جیت کا اسکور 11-8، 9-11، 8-11 اور 10-12 رہا۔

یوں ایونٹ کی فائنل 8 لائن اپ میں دو پاکستانی کھلاڑیوں نے جگہ بنالی ہے ۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید