پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللّٰہ بابر نے ایک سیاسی جماعت پر پابندی کی بات کو فضول قرار دیا ہے۔
فرحت اللّٰہ بابر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیا اور کہا کہ ایک سیاسی جماعت پر پابندی کی بات فضول ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لیڈر کے خلاف غداری کے مقدمے کی بات بھی فضول ہے، سیاسی جماعت پر پابندی یا غداری کا مقدمہ قائم نہیں رہ سکتا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے سیاسی بحران میں اضافہ ہوگا، حکومت کے اپنے پیدا کردہ بحران میں جمہوریت اور ریاست پائیدار نہیں رہے گی۔