• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز ، جوڈو اور سائیکلنگ کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولپک ایسوسی ایشن نے اس سال کے آخر میں کوئٹہ میں ہونے والے قومی گیمز میں دو کھیلوں جوڈو اور سائیکلنگ کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، قومی گیمز کے سلسلے میں بدھ کو لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اسپورٹس کمیشن اور فیڈریشز کے سکریٹریز کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے جوڈو اور سائیکلنگ فیڈریشن نے قومی اسپورٹس پالیسی کے حوالے سے عدالتوں میں کیس داخل کیا ہوا ہے ، لوزان میں ہونے والے معاہدے کے بعد ان دونوں فیڈریشن کے حکام اپنے مقدمات واپس لیں جو جس کے بعد دوماہ میں نئے انتخابات کرائے جائیں ، جس کی رپورٹب پی او اے کو پیش کی جائے اس کے بعد ان کھیلوں کو قومی گیمز کا حصہ بنایا جائے گا، اجلاس میں قومی گیمز کے انعقاد میں منتظمین کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ گیمز میں ایونٹس کی تعداد کے بارے میں حتمی منظوری 27جولائی کو ہونے والے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اجلاس میں دی جائے گی،اسپورٹس کمیشن کے اجلاس میں کھیلوں کی ترقی ، کھلاڑیوں اور کوچز کی ٹریننگ کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
تازہ ترین