سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے فیصلے پر پاکستان بار کونسل تقسیم ہوگئی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں پاکستان بار کونسل کے رکن ہارون الرشید، بار کونسل کے رکن منیر احمد کاکڑ، پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین اور ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے شرکت کی۔
گفتگو کے دوران پاکستان بار کونسل کے رکن ہارون الرشید نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو وقت کی ضرورت قرار دے دیا۔
بار کونسل کے ایک اور رکن منیر احمد کاکڑ نے کہا کہ ایڈک ازم کی پالیسی ختم ہونی چاہیے۔
شعیب شاہین نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو سازش قرار دیا اور کہا کہ اس فیصلے سے سپر یم کورٹ تقسیم ہوگی۔
ن لیگی رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی میں کوئی ملی بھگت نہیں ہوئی ہے۔