حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پہلے دیکھنا ہوگا کہ آئین کے آرٹیکل 17 میں سیاسی جماعت کسے کہتے ہیں؟
ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پابندی کی حمایت یا مخالفت سے پہلے دیکھنا ہوگا کہ آئین سیاسی جماعت کسے کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ملکی ترقی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے والے، فوج میں بغاوت کی سازش کرنے والے اور پاکستان دشمنوں سے فنڈز لینے والے گروہ کو کیا باضابطہ سیاسی جماعت کا استحقاق حاصل ہے؟
ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اگر حاصل ہے تو ایسے ہی دیگر گروہوں کو بھی یہی استحقاق دینا ہوگا یا پھر آئین پاکستان کو بدلنا ہوگا۔