• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا حسین کے سمیع خان کیساتھ زیادہ کام کی وجہ سامنے آ گئی


پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے ساتھی اداکار سمیع خان کے ساتھ ڈراموں میں زیادہ کام کرنے کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے نجی میڈیا چینل سے بات چیت کی اور مختلف سوالوں کے کھل کر جوابات دیے۔

اداکارہ سے سمیع خان کے ساتھ زیادہ کام کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ یہی سوال کرتے ہیں کہ میں زیادہ تر سمیع خان یا زاہد کے ساتھ ہی نظر آتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اس بات کا احساس ہوا ہے، میرا مسئلہ ہے کہ جب مجھے کاسٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور ان کا نام سامنے آتا ہے تو میں فوراً ہاں کر دیتی ہوں کیونکہ میں ان کے ساتھ زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہوں۔

سونیا حسین نے بتایا کہ دونوں ہی بہت اچھے اداکار اور انسان ہیں، ان کے ساتھ کام کر کے سیٹ پر بھی گھر کا ماحول محسوس ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید