بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کی ایک متنازع ویڈیو انٹرنیٹ پر منظرِ عام پر آئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو 23 سیکنڈ کے متنازع کِلپ پر مشتمل ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا یہ ویڈیو کِلپ لیک کیا گیا ہے یا اداکارہ نے مشہور ہونے کے لیے جان بوجھ کر ایسا اقدام اٹھایا ہے یا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائی گئی یہ ڈیپ فیک ویڈیو ہے۔
ایک بھارتی میڈیا ویب سائٹ کو یہ ویڈیو موصول بھی ہوئی ہے تاہم اس نے اسے نشر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اروشی روٹیلا یا ان کی ٹیم کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے تیار کردہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رشمیکا منڈھانا اور دیگر مشہور شخصیات کی بھی ڈیپ فیک ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔