اکثر و بیشتر وہ افراد جو برانڈز کی اشیاء خریدنے اور استعمال کرنے کے شوقین ہوتے ہیں وہ کم قیمت کی چیز بھی مہنگے داموں خرید لیتے ہیں۔
ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک برانڈڈ چپل کا خوب چرچہ ہو رہا ہے، اس لیے نہیں کہ یہ کوئی خاص چپل ہے بلکہ یہ اپنی قیمیت کے باعث توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک عام باتھ روم میں پہنی جانے والی چپل ایئر کنڈیشن شو روم میں، شیشے کے شو کیس میں رکھی ہوئی ہے۔
یہ شو روم کویتی برانڈ ’زانوبا‘ کا ہے، جنہوں نے اپنی نئے فیشن کی چپل متعارف کروئی ہے۔
یہ نئے طرز کی چپل اپنے ڈیزائن اور قیمت کے سبب سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
اگر ڈیزائن کی بات کی جائے تو یہ ایک عام باتھ روم میں پہنے والی ربڑ کی 2 پٹی والی چپل ہے تاہم اس کی قیمت نے سب کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔
یہ چپل کویتی برانڈ 4 ہزار 590 سعودی ریال میں فروخت کر رہا ہے جس کی مالیت پاکستانی روپے میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد بنتی ہے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس نے صارفین کی توجہ سمیٹ لی، صارفین اس پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے شدید تنقید کر رہے ہیں۔
ایک صارف کے مطابق یہ چپل تو ہم ساری زندگی استعمال کرتے آئے ہیں، اس کا مطلب ہم 4500 ریال کی چپل استعمال کر رہے تھے اب تک۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ اس وقت یہ امیروں کو کچھ بھی فروخت کر رہے ہیں۔
ایک اور صارف کے مطابق یہ ان کی خاندانی باتھ روم کی چپل ہے۔