وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کے حامل 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے لاہور ایئر پورٹ پر کارروائی کی ہے۔
ترجمان کے مطابق جعلی دستاویزات کی وجہ سے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے، دونوں مسافر آذربائیجان اور اٹلی جا رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق اٹلی جانے والے مسافر نے 12 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ حاصل کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔