• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا

دنیا کے مختلف ممالک میں نواسہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم حضرت امام حسینؓ اور انکے جانثار شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو یاد کیا گیا۔

کربلا میں لاکھوں عزاداروں نے نواسۂ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ اور حضرت عباس رضی اللّٰہ عنہ کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔

لبنان میں یوم عاشور کے جلوس برآمد ہوئے، عزاداروں نے نوحہ خوانی سے پرسہ دیا۔

بھارت کے مختلف شہروں میں بھی یوم عاشور کے جلوس نکالے گئے، عزاداروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر کے شہدائے کربلا کی یاد تازہ کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید