• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ایران نے عمان کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے عمان کی حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تفرقہ انگیز کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اختلافات کے بیج بونے کی کوششوں کے خلاف عمان سے اظہارِ یک جہتی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مسقط میں ایک روز قبل ہونے والے مسجد حملے میں 4 پاکستانیوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔

مسقط کے علاقے وادیٔ کبیر میں مسجد پر حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

عمانی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مسقط کے علاقے وادیٔ کبیر میں مسجد میں فائرنگ کرنے والے 3 حملہ آوروں کو ہی مار دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید